in

سینیٹ کمیٹی میں ریپ مجرمان کو سرعام پھانسی کا قانون منظور

سینیٹ کمیٹی میں ریپ مجرمان کو سرعام پھانسی کا قانون منظور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی اور میتوں کی بے حرمتی پر عمر قید سمیت سخت سزاؤں کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین رحمان ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل کی منظوری دیدی۔

اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے میتوں کی بے حرمتی سے متعلق بل بھی منظور کرلیا جس میں مجرمان کو سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

رکن کمیٹی جاوید عباسی نے کہا کہ پاکستان میں یہ ڈیمانڈ تھی کہ ایسے مجرموں کو سرعام سزائے موت ملنی چاہیے۔ آج لا ہم قانون پاس کرلیا ہے کہ جنہوں نے کسی بچی کے ساتھ یا بچے کے ساتھ زیادتی کی ہو اور جرم ثابت ہوجائے تو ان کو سرعام سزا ہونی چاہیے۔

قائد ایوان شہزاد وسیم نے حکومتی ارکان کی عدم موجودگی کو جواز بنا کر بل کی منظوری رکوانے کی کوشش کی تو چئیرمین کمیٹی رحمن ملک کی ان کے ساتھ گرما گرمی ہوگئی جس پر شہزاد وسیم اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے۔

کمیٹی کے چئیرمین رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اپنے سارے ممبران کو یہاں لے کے آئے۔ اگر ان کے ممبر کمیٹی کو نہیں اٹینڈ کرتے تو وہ میری ذمہ داری نہیں ہے وہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنے فورم میں اپنے بندے لے کر آئیں۔

واضح رہے کہ کمیٹی سے منظوری کے بعد یہ بل سینیٹ میں ووٹنگ کیلئے پیش ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کیخلاف فیومیگیشن مہم کا آغاز

کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کیخلاف فیومیگیشن مہم کا آغاز

پاکستان سپرلیگ6، شائقین کواسٹیڈیم جانے کی مشروط اجازت دینے کافیصلہ

پاکستان سپرلیگ6، شائقین کواسٹیڈیم جانے کی مشروط اجازت دینے کافیصلہ