in

وزیراعظم عمران خان نے کرونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کرونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کرونا وائرس ویکسین دینے کی مہم کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے منگل کو اسلام آباد میں ایک ہیلتھ ورکر کو کرونا وائرس کی ویکسین لگوا کر ملک بھر میں ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کی ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز کل (بدھ سے) ہوگا، پہلے مرحلے میں کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنیوالے ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے چین کی جانب سے عطیے میں ملنے والی کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ چاروں صوبوں کو فراہم کردی ہے، سندھ کو 84 ہزار، پنجاب کو 70 ہزار، خیبرپختونخوا کو 65 ہزار اور بلوچستان کو 10 ہزار 300 خوارکیں پہنچ گئیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے کرونا ویکسینیشن کے آغاز کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کو کرونا کی 5 لاکھ خوارکوں پر مبنی پہلی کھیپ کی فراہمی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ویکسین ہیلتھ ورکرز اور پھر بزرگ شہریوں کو دی جائے گی، ویکسین صوبوں میں مساویانہ طور پر تقسیم ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیبیا:وزارت عظمیٰ کی پہلی خاتون امیدوار جیت کیلئے پرعزم

لیبیا:وزارت عظمیٰ کی پہلی خاتون امیدوار جیت کیلئے پرعزم

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا