in

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فون ہیک ہوگیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فون ہیک ہوگیا

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک ہوگیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان نے مطلع کیا ہے کہ ان کے موبائل سے آنے والے پیغامات کو جعلی تصور کیا جائے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ہیک ہوگیا ہے اور ان کا نمبر مذموم مقاصد کیلئے استعمال ہوسکتا ہے۔

ترجمان نے مطلع کیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے موبائل سے آنے والے میسجز کو جعلی تصور کیا جائے۔ ترجمان نے یہ وضاحت نہیں کی کہ قاضی فائز عیسیٰ کا فون ریکور کرنے کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے سنیئر جج ہیں اور وہ 2024 میں سپریم کورٹ کے ممکنہ چیف جسٹس ہوں گے۔ وہ اپنے بے باک فیصلوں کے باعث عوام میں مقبول ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں امام مسجد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار یہ دراصل کون تھا اور وجہ کیا بنی؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور میں امام مسجد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار یہ دراصل کون تھا اور وجہ کیا بنی؟ تہلکہ خیز انکشاف

فیفا کے سربراہ کی فٹبالرز کو کرونا ویکسین دینےکی مخالفت

فیفا کے سربراہ کی فٹبالرز کو کرونا ویکسین دینےکی مخالفت