عوام مہنگائی سے تنگ ہے
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا استعفوں اور لانگ مارچ پر مکمل اتفاق ہے۔ عوام کے حقوق کیلئے ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔ عوام مہنگائی سے بلبلا اٹھے ہیں۔ بلاول سے متعلق مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلاول سے پوچھیں گے کہ کس بنیاد پر تحریک عدم اعتماد کی تجویز دی ہے۔