وفاقی وزیراسدعمرنے بتایا ہےکہ پاکستان میں کرونا ویکسین لگانےکی مہم کا آغاز وزیراعظم عمران خان آج کریں گے جبکہ بدھ سے باقاعدہ طور پر مہم شروع کردی جائے گی۔
منگل کوٹویٹ کرتےہوئےاسدعمرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں ملک میں کرونا کی پہلی ویکسین لگائی جائےگی۔تین فروری سےتمام صوبائی دارالحکومت میں ویکسینیشن سینٹر میں سب سےپہلےفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائےگی۔
پیر کواسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پہلےمرحلے کےلیے پنجاب میں 189، سندھ میں 14،خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اوراسلام آبادمیں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئےہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کرونا ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 365 ہے
چین کی جانب سےبھیجی جانیوالی 5 لاکھ ڈوز پر مشتمل چائینیز سائنوفارمز کرونا ویکسین جذبہ خیرسگالی کے تحت تحفتاً بھجوائی گئی ہے۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ نے بتایا ہےکہ صوبےکو2 ہفتوں میں کروناویکسین کا دوسرا ڈوز بھی مل جائے گا۔21 دن کے بعد 84 ہزارہیلتھ کیئر ورکرز کو دوسری ڈوز لگائے جائے گی۔صوبائی حکومت ویکیسن کا غلط استعمال یا چوری نہیں ہونے دینگے۔