in

سینیٹ انتخاب:پی ٹی آئی کاپارٹی ٹکٹوں کیلئےبورڈ قائم

سینیٹ انتخاب:پی ٹی آئی کاپارٹی ٹکٹوں کیلئےبورڈ قائم

سینیٹ انتخابات کيلئے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے پارلیمانی بورڈ قائم کردیا۔ بورڈ 11 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگا، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے سربراہ وزیراعظم عمران خان بورڈ ہونگے۔ ديگر ارکان ميں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ شامل ہيں۔

بورڈ کے دیگر ممبران میں چوہدری سرور، عمران اسماعیل، شاہ فرمان اور شاہ محمود قریشی بھی شامل ہيں۔ عثمان بزدار، محمود خان، اسد عمر ، پرویز خٹک، شفقت محمود اور عامر کیانی بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کے اجزائے ترکیبی کے لحاظ سے کل ممبران کی تعداد 104ہے۔ اِس ایوان میں چاروں صوبوں سے کُل 23 ارکان ہیں۔ جن میں سے 14 عمومی ارکان، 4 خواتین، 4 ٹیکنوکریٹ اور 1 اقلیتی رکن ہے۔ فاٹا سے 8 عمومی ارکان سینیٹ کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد سے کُل 4 ارکان ہیں جن میں سے 2 عمومی، جب کہ ایک خاتون اور ایک ہی ٹیکنوکریٹ رکن ہے۔

سینیٹرز کی آئینی مدت 6 برس ہے اور ہر 3 برس بعد سینیٹ کے آدھے ارکان اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجاتے ہیں۔ آدھے ارکان نئے منتخب ہوکر آتے ہیں۔ اِس مرتبہ بھی سینیٹ کی متعدد سینیٹوں پر صوبوں سے سینیٹرز کا انتخاب ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبر:بختاور بھٹوگڑھی خدابخش میں مزارپرحاضری دینگی

اہم خبر:بختاور بھٹوگڑھی خدابخش میں مزارپرحاضری دینگی

Hockey

جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان