in

تحریک انصاف کے 25اراکین رابطے میں ہیں، پی پی رہنماء

تحریک انصاف کے 25اراکین رابطے میں ہیں، پی پی رہنماء

ترقیاتی فنڈزکے نام پراراکین کورشوت دی جارہی ہے، فیصل کریم

پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 ارکان کو ساتھ ملانے کا بڑا دعویٰ کردیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈ کی مد میں 50، 50 روپے رشوت دی جارہی ہے۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے سابق پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کہتے تھے کہ 5 کروڑ نہیں دیں گے یہ تو رشوت ہے اب حکومت اراکین کو ترقیاتی فنڈز کے نام پر 50، 50 روپے رشوت دے رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں، ہم ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتے، وزیراعظم سینیٹ الیکشن سے پہلے گھبرائیں نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اکتوبر 2020ء سے اب تک کتنے افراد نے عمرہ کیا؟

اکتوبر 2020ء سے اب تک کتنے افراد نے عمرہ کیا؟

وزیراعظم جلد استعفیٰ دیتے نظر نہیں آرہے، عبدالغفور حیدری

وزیراعظم جلد استعفیٰ دیتے نظر نہیں آرہے، عبدالغفور حیدری