in

اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کرکے سینیٹ الیکشن جیتنا چاہتی ہے، وزیراعظم

اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کرکے سینیٹ الیکشن جیتنا چاہتی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا شدید مہنگائی پر قابو پانے کا دعویٰ

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کرکے سینیٹ میں سیٹیں حاصل کرنا چاہتی ہے، اسی لئے اوپن بیلٹ سے بھاگ رہی ہے، مختلف ممالک اور شخصیات سے فنڈز لینے والی پارٹیاں بے نقاب ہوں گی۔ عمران خان نے شدید مہنگائی پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں فارن فنڈنگ اور سینیٹ الیکشن سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم اپوزیشن پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو مختلف ممالک اور شخصیات نے فنڈنگ کی، ان کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، یہ الیکشن کمیشن میں خود بے نقاب ہونگے۔

سینیٹ انتخابات شفاف بنانے سے متعلق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے یوٹرن کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان پارٹیوں نے اوپن بیلٹ کی تجویز پر اتفاق کیا تھا لیکن اب دونوں بھاگ رہی ہیں، ان کا مقصد ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے سیٹیں حاصل کرنا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی اسمبلی میں سی پیک اتھارٹی سمیت 3بل منظور

قومی اسمبلی میں سی پیک اتھارٹی سمیت 3بل منظور

نوشہرہ: منشیات کی لت چھوٹنے پر دل کھول کر رقص

نوشہرہ: منشیات کی لت چھوٹنے پر دل کھول کر رقص