in

سندھ: کرونا کے باعث کل اموات 4 ہزار سے متجاوز

سندھ: کرونا کے باعث کل اموات 4 ہزار سے متجاوز

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس  کے مزید 8 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں اس وباء کے ہاتھوں جان گنوانے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے 10 ہزار 355 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 478 مثبت ثابت ہوئے، اس طرح اب تک کئے گئے 27 لاکھ 36 ہزار 135 ٹیسٹس کے نتیجے میں کل 2 لاکھ 47 ہزار 726 افراد میں اس وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے 8 مزید مریضوں کے انتقال کے بعد کل اموات 4 ہزار 4 ہوچکی ہیں، جس کی شرح اب تک سامنے آئے مثبت کیسز کے مقابلے میں 1.6 فیصد بنتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 319 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد اس وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 983 ہوچکی ہے اور اس طرح بحالی کا تناسب 91 فیصد ہے۔

کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس وقت 18 ہزار 739 مریض ہیں جن میں 17 ہزار 921 گھروں میں، 14 آئسولیشن سینٹرز میں جبکہ 804 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں داخل مریضوں میں سے 732 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 78 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آنے والے نئے کیسز میں سے 298 کراچی میں رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ اس وبا سے محفوظ رہ سکیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی کامیڈین کپل شرما ’باپ‘ بن گئے

بھارتی کامیڈین کپل شرما ’باپ‘ بن گئے

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا