in

پنجاب میں بدھ سے ہیلتھ ورکرزکو ویکسین لگائیں گے،یاسمین راشد

پنجاب میں بدھ سے ہیلتھ ورکرزکو ویکسین لگائیں گے،یاسمین راشد

پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بدھ سے وفاقی حکومت صوبوں کو ویکسین فراہم کرے گی اور کے ساتھ پنجاب میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کے ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کے ہیلتھ ورکرز کو بھی مفت ویکسین دی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں ویکسین پہلے 60 اور پھر 50 سال سے زائد عمر لوگوں کو لگائی جائے گی جبکہ اگلے 4 سے 5 ماہ میں آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

وزیر صحت نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص یا کرونا مریض کو زبردستی ویکسین نہیں لگائی جا سکتی۔ کرونا وبا کے علاج پر آج بھی پوری دنیا میں تحقیق جاری ہے۔ عوام کو ویکسین کے سائیڈ افیکٹس سے ضرور آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس ہیں۔ کچھ ممالک میں کورونا ویکسین لگانے سے اموات بھی ہوئی ہیں۔ ہر شخص اپنی ذمہ داری پر ویکسین لگوائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف بھارتی ادا کار ہ پریتی زنٹا نے بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کی وجہ بتا دی 

معروف بھارتی ادا کار ہ پریتی زنٹا نے بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کی وجہ بتا دی 

بشری انصاری نے پروگرام ریکارڈنگ کی ایسی تصویر شئیر کردی کہ دیکھ کر آپ بھی مسکرا اٹھیں

بشری انصاری نے پروگرام ریکارڈنگ کی ایسی تصویر شئیر کردی کہ دیکھ کر آپ بھی مسکرا اٹھیں