in

اسلام آبادہائیکورٹ:عوامی نمائندوں کی نااہلی کےمقدمات پرایک ساتھ سماعت کا فیصلہ

اسلام آبادہائیکورٹ:عوامی نمائندوں کی نااہلی کےمقدمات پرایک ساتھ سماعت کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا ہےکہ تمام عوامی نمائندوں کی نااہلی کے مقدمات پرایک ساتھ سماعت کے بعدفیصلہ ہوگا۔چیف جسسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایک سیاسی فریق کے حق میں فیصلہ دیں تو دوسرا عدالتوں کو گالیاں دیتا ہے۔اس بارایک ہی فیصلے میں سب کا فیصلہ کریں گے تاکہ عام سائلین کو وقت دے سکیں۔

پیرکواسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی نااہلی کےلئےدائردرخواست پر سماعت ہوئی۔کیس میں پیروی کےلیےفواد چوہدری عدالت میں خودپیش ہوئے۔

فوادچوہدری نےعدالت کوبتایا کہ یہ جوکیس آیا ہےیہ بلیک میلنگ کا کلاسیک کیس ہے۔عدالت کا کام ہے کہ ہمیں بلیک میلنگ سےبھی بچائے اوردرخواست ہرجانےکےساتھ خارج کی جائے۔یہ کوئی طریقہ نہیں کہ پہلےبلیک میل کریں اور پھرکوئی پیسےمانگے۔

چیف جسسٹس اطہرمن اللہ نےریمارکس دیئےکہ سیاسی معاملہ عدالت آئےتوفیصلہ کسی ایک فریق کے حق میں ہی آنا ہوتا ہے۔جوبلیک میلنگ کا کلچرآپ بتا رہے ہیں اس کوبھی آپ تبدیل کرسکتے ہیں اورہم اس بلیک میلنگ کےکلچرکےخلاف ہی کھڑےہیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےفواد چوہدری کومخاطب کرتےہوئے کہا کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پرججوں کوگالیاں دی جارہی ہیں۔سیاسی قائدین چاہیں تو گالی کا یہ کلچر تبدیل کیاجاسکتا ہے۔

عدالت نےمزید ریمارکس دئیے کہ عوام غلط لوگوں کومنتخب کرتے ہیں توکرنےدیں۔ سیاسی معاملات کے فیصلوں سے عدلیہ پر اثرات پڑ رہے ہیں۔ہمیں عوام کےفیصلوں پراعتبارہے۔اگراہلیت اورنااہلی کےفیصلےکرنےہیں توعدالت سےباہرکریں۔

عدالت نےدرخواست گزار سےاستفسار کیا کہ عدالت آپ کی درخواست کیوں سنے۔عوامی نمائندوں کیخلاف درخواستوں پرہمارا ایک مستقل موقف رہا ہے۔جہاں عوامی مفاد کوٹھیس پہنچتا ہو،عدالت کا اختیار ہےکہ وہاں احتراز برتے۔عدالتوں کوسیاسی معاملات میں استعمال کرنےسےعدالت کا نقصان ہوتا ہے۔

درخواست گزارنےموقف پیش کیا کہ نوازشریف کوبھی عدالت نےنااہل کیا۔اس پرچیف جسٹس نےکہا کہ جسٹس کھوسہ نےتوساتھ حکومت کویہ بھی کہا تھا کہ آرٹیکل باسٹھ ون ایف میں ترمیم کریں ورنہ سب نااہل ہوجائیں گے۔

عدالت نےرجسٹرارآفس کوعوامی نمائندوں کیخلاف تمام درخواستیں 9 مارچ کویکجا کرکےمقررکرنےکی ہدایت کردی۔عدالت میں اس وقت فواد چوہدری کےعلاوہ فیصل واؤڈا نااہلی کیس بھی زیرالتوا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بیٹی کا نام رکھ دیا مگر کیا؟

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بیٹی کا نام رکھ دیا مگر کیا؟

کپل شرما ایک مرتبہ پھر والد بن گئے

کپل شرما ایک مرتبہ پھر والد بن گئے