ذیل میں آپ کیلئے آج کی اہم خبروں کا احوال دیا گیا ہے۔
وزيراعظم سے بات کرنی ہے توتيار رہيں۔ آپ کريں گے سوالات، وزيراعظم ديں گے جوابات۔ آج شام 4 بجے عوام سے براہ راست گفتگو کريں گے۔
کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ پاکستان پہنچے گا۔ چین سے پہلی کھیپ میں 5 لاکھ ڈوزز لائی جائیں گی۔ ملک بھر میں ویکسینيشن مہم اگلے ہفتے شروع ہوگی۔ وزیر خارجہ کے مطابق ویکسین عوام کیلئے بالکل فری ہوگی۔
اکتيس جنوری گزر گئی۔ اپوزيشن کے الٹی ميٹم کا کيا ہوا؟۔ کچھ نہيں۔ پی ڈی ایم کی وزيراعظم کو مستعفیٰ ہونے کی ڈيڈ لائن ختم ہوگئی ليکن استعفیٰ تو نہ آيا۔
ملک میں پیٹرول نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے کیا کیا چیزیں مہنگی ہونگی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں ميں دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے شروع ہوگا۔ پنڈی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔