in

کراچی: بھائی کے قتل کے الزام میں چھوٹا بھائی گرفتار

Karachi Police

کراچی ميں جائيداد کے تنازعے پر بڑے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں چھوٹے بھائی کو 2 ماہ بعد پولیس نے گرفتار کرليا۔

ايس ايس پی ويسٹ کے مطابق پیرآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم ہاشم نے بڑے بھائی قاسم کو جائيداد اور کاروبار کے تنازع پر گلاب خان نامی اجرتی قاتل سے قتل کروايا اور 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا۔

بھائی کا قتل کروانے کے بعد ہاشم خان نے گلاب خان کو لاہور میں اپنے دوست رانا زاہد کے پاس پیسے لینے اور روپوشی کے لیے بھیج دیا جہاں رانا زاہد کے ذریعے گلاب خان کو بھی قتل کروا ديا۔

پوليس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے بڑے بھائی اور کرائے کے قاتل کو قتل کرانے کا اعتراف کيا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول کے درمیان ماربل فیکٹری فروخت کرکے بٹوارے پر تنازع چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم نے بھائی کے قتل کی واردات کو ڈکيتی کا رنگ ديا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: کراچی میں نوجوان باکسر دوران فائٹ چل بسا

ویڈیو: کراچی میں نوجوان باکسر دوران فائٹ چل بسا

بالی ووڈ کے نامور فلمساز دبئی میں گرفتار جیل منتقل

بالی ووڈ کے نامور فلمساز دبئی میں گرفتار جیل منتقل