in

پاکستان میں کرونا ایکٹو کیسزکی تعداد 33 ہزار493 ہے

پاکستان میں کرونا ایکٹو کیسزکی تعداد 33 ہزار493 ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 افراد کرونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔

این سی اوسی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 11 اور خیبر پختونخوا میں 9 اموات ہوئیں۔سندھ 4، آزاد کشمیر میں 2 مریض کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔گذشتہ24 گھنٹوں میں1 ہزار615 نئے کرونا کیسزسامنےآگئے۔

کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 785 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 493 ہیں۔

این سی اوسی نےبتایا ہے کہ پاکستان میں کرونا کوشکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 1 ہزار 252 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428 ہوگئی۔

واضح رہے کہ چین سے کرونا ویکسین لانے کیلئے پاک فضائیہ کا طیارہ آج یکم فروری کو چین سے اسلام آباد پہنچ گیا۔ چینی سفیر کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان کو ویکسين دے کرخوش ہیں۔

نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو 5 لاکھ ویکسین مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بیجنگ سے ویکسین پاکستان لانے کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے تھے۔ کرونا ویکسین سندھ اور بلوچستان بھی بھیجی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Iran and Afghan Taliban

ایران کی افغان طالبان کو مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش

ویڈیو: کراچی میں نوجوان باکسر دوران فائٹ چل بسا

ویڈیو: کراچی میں نوجوان باکسر دوران فائٹ چل بسا