دکان میں لگی آگ بجھا دی گئی
کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں سلينڈر دھماکے سے دکان ميں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے زبیر نذیر شیخ کے مطابق دھماکا گیس بھرنے والے سیلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا جس سے دکان میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس واقعہ کا مزید جائزہ لے رہی ہے۔