پنجاب حکومت نے صوبے میں شادی ہالز اور ریستوران میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی۔
صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق انڈور تقریبات اور 300 سے زائد افراد کی تقریب میں شرکت پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ پارکس شام 6 بجے بند ہو جائیں گے۔
سندھ: ریسٹورنٹس کو آوٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10بجےتک اجازت
اسکے ساتھ ساتھ دفاتر کا 50 فیصد عملہ گھروں سے ہی کام کرے گا۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی رات 10 بجے کے بعد شادی ہالز اور آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس پر پابندی عائد تھی۔