معمولات زندگی بحال
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سردی کی شدت میں کمی آنے سے معمولات زندگی بحال ہونے لگے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ منفی 10 سے کم ہو کر منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کا دوران سردی کی شدت میں مزید کمی واقع ہوگی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی معمولات زندگی بھی بحال ہوگئے اور کاروبار بھی چل پڑا ہے۔
سردی کم ہوتے ہی شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال بھی کم کر دیا ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ اب وہ موسم نہیں ہے اس لیے ہیلمٹ اور دستانے پہننے کی ضرورت نہیں پڑ رہی۔