بیان مقامی سیاست کے سیاق وسباق میں تھا
وفاقی وزير فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزير دفاع کے بیان کو پشتو سے اردو زبان میں ترجمہ کرنے میں غلطی ہوئی ہے۔
سماء سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پرويز خٹک تو اصل ميں يہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان کے اُن پر بڑے احسانات ہيں جس کا اظہار انہوں نے بعد ميں اردو انگريزی ٹويٹس ميں کر ديا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پرويز خٹک کے محسن ہيں اور وزیر دفاع پرويز خٹک نے جو کہا وہ مقامی سياست کے سياق وسباق ميں تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزيشن سے پرويز خٹک مذاکرات کر رہے ہيں۔