وزیراعظم عمران خان پیر یکم فروری کو شام 4 بجے عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اس متعلق ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وزیراعظم سے بات کرنے کے لیے فون نمبر بھی بتایا گیا ہے۔
وزیراعظم سے بات کرنے کے لیے ٹیلی فون لائنز شام 4 بجے کھول دی جائیں گی جبکہ رابطے کے لیے 0519210809 نمبر دیا گیا ہے۔
عوام دیے گئے نمبر پر ٹیلی فون کرکے وزیر اعظم عمران خان سے بذات خود بات کرکے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے۔ وزیراعظم سوالوں کے جوابات بھی اسی وقت دیں گے۔