پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرزکو لگائی جائیگی
چین سے کرونا ویکسین لانے کیلئے پاک فضائیہ کا طیارہ آج اسلام آباد سے چین کیلئے روانہ ہوگیا۔
نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو 5 لاکھ ویکسین مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بیجنگ سے ویکسین پاکستان لانے کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ کرونا ویکسین سندھ اور بلوچستان بھی بھیجی جائے گی۔
کرونا ویکسین یکم فروری بروز پیر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ پہلی کھیپ میں کرونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراک پاکستان آئیں گی۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ ویکسین کیلئے نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا۔ ویکسین چین سے خصوصی کنٹرینرز میں پاکستان لائی جائے گی۔