قومی ایئرلائن پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا میں پر اسرار طور پر لاپتا ہوگیا ہے۔
کینیڈا میں لاپتا ہونے والے فضائی میزبان کی گمشدگی کا پی آئی اے انتظامیہ نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کا نام رمضان گل ہے۔ فضائی میزبان پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ممالک میں قومی ایئر لائن کے فضائی میزبان کی گمشدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جس پر کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔