کارروائی میں 3 منزلہ کمینوٹی سینٹر گرا دیاگیا
سیالکوٹ کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ہال کو گرا دیا۔ اسکیم کے مالک نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی سیاسی انتقام کے طور پر کی گئی ہے۔
سیالکوٹ کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کے دوران قبرستان اور پارک کی زمین پر بنائی گئی غیر قانونی عمارت کو گرادیا گیا۔
آپریشن سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری کے بعد شروع کیا گیا، جس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی شریک ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہيوی مشينری سے 3 منزلہ کمیونٹی سينٹر کو گرايا گیا۔ مذکورہ نجی ہاؤسنگ ن ليگ کے سابق میئر توحید اختر کی ملکيت ہے۔
سما سے گفتگو میں سابق مئیر توحید اختر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بیٹے ہاؤسنگ سوسائٹی میں 20 فیصد کے شئیر ہولڈر ہیں، اِسي ليے سياسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔