in

راولپنڈی: بھتیجی کا ریپ و قتل، چچا کو سزائے موت

Child abuse Depression-TrinetteLucas-option 2-Sept 9

راولپنڈی میں 7 سالہ بھتیجی کو ریپ کے بعد قتل کرنیوالے چچا کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی گئی۔ مقامی عدالت نے دوہرے قتل کے ایک اور مقدمے میں 3 مجرموں کو بھی سزائے موت کا حکم دیدیا۔

راولپنڈی کی مقامی عدالتوں نے 7 سالہ بچی سے ریپ و قتل اور دوہرے قتل کے دو الگ مقدمات کے فیصلے سنادیئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود اختر کیانی کی عدالت نے سگی بھتیجی سے ریپ اور قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ولی اللہ کو 2 بار سزائے موت کیساتھ 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

ولی اللہ نے 2019ء میں بھتیجی کو ریپ کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج فرخندہ ارشد  نے سال 2014ء میں تھانہ صدر بیرونی میں درج دوہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان اکثیر، جمیل اور قدیر کو موت کی سزا کے ساتھ دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

کیس کے ایک ملزم محمد نصیر کو 6 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ 4 ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف پاکستانی اداکارہ نیلو انتقال کرگئیں، شان نے تصدیق کردی

معروف پاکستانی اداکارہ نیلو انتقال کرگئیں، شان نے تصدیق کردی

وفاقی حکومت بھی عمرشیخ کی رہائی کیخلاف اپیل دائر کریگی

وفاقی حکومت بھی عمرشیخ کی رہائی کیخلاف اپیل دائر کریگی