ایک کروڑ 70لاکھ خوراکیں ملنے کی یقین دہانی کاخط موصول
کوویکس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ ڈوزز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، جس کا آغاز فروری سے ہوگا۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ورکرز اولین ترجیح ہیں، جس کے بعد 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین دی جائے گی، چین سے ملنے ویکسین لگانے کا عمل آئندہ ہفتے کے وسط میں شروع کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ کوویکس کی جانب سے پاکستان کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ ڈوزز کی فراہمی کی یقین دہانی کا خط موصول ہوگیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کوویکس کی جانب سے کرونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی، 60 لاکھ ڈوزز مارچ تک مل جائیں گی جبکہ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈوزز جون 2021ء تک موصول ہوں گی۔