in

عمران خان براڈشیٹ کودفن کیوں کرناچاہتےہیں، عارف حمیدکاانکشاف

عمران خان براڈشیٹ کودفن کیوں کرناچاہتےہیں، عارف حمیدکاانکشاف

اہم شخصیت نے ڈیل کرائی

سنیئرصحافی عارف حمید بھٹی نےدعویٰ کیا ہے کہ عمران خان براڈ شیٹ اسکینڈل میں اسلام آباد کی اہم ترین شخصیت ملوث ہے۔ اس لیے عمران خان اس معاملے کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔

سماء ٹی وی کے پروگرام نیوز بیٹ میں میزبان پارس جہانزیب سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جب اداروں کی رٹ نہیں ہوگی۔ نا اہل لوگوں کو اداروں کے سربراہان بنائیں گے، ڈیل کرکے لوگوں کو عہدے دیں گے اور قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی سسلین مافیا اور گاڈ فادر وجود میں آتے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان براڈ شیٹ اسکینڈل کو دفن کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ آخری بار جو ادائیگی ہوئی ہے، اس میں شریک جرم اسلام آباد کی ایک اہم شخصیت ہے۔

انہوں نے بات پر زور دینے کیلئے دوبارہ کہا کہ ’اسلام آباد کی اہم ترین شخصیت ہے، وہ ڈیل کرکے آئے تھے۔

اس اہم شخصیت کا نام نہ عارف حمید بھٹی نے بتایا اور نہ ہی اینکر پارس جہانزیب نے نام جاننے میں دلچسپی ظاہر کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تہران: ترک طیارہ اترتے ہی خطرے کے سائرن بج اٹھے

تہران: ترک طیارہ اترتے ہی خطرے کے سائرن بج اٹھے

معروف پاکستانی اداکارہ نیلو انتقال کرگئیں، شان نے تصدیق کردی

معروف پاکستانی اداکارہ نیلو انتقال کرگئیں، شان نے تصدیق کردی