ن لیگی رہنماء نے خودہی مستعفی ہوجانے کا مشورہ دیدیا
سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے عمران خان کو سيکيورٹی تھريٹ قرار دے ديا، کہا بہتر ہے وزيراعظم خود مستعفی ہو جائيں، اگر لاکھوں لوگ اسلام آباد آگئے تو انہيں راہ فرار نہيں ملے گی۔
انہوں نے ايک بار پھر براڈ شيٹ کميشن کی سربراہی پر سوال اٹھا ديا۔ بولے نيب کا وکيل رہنے والے سابق جج کيسے احتساب ادارے سے تفتيش کرسکتے ہيں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزيراعظم عمران خان ملک کیلئے سيکيورٹی تھريٹ بن چکے ہيں، بہتر ہے مستعفی ہوجائيں، لاکھوں لوگ اسلام آباد آگئے تو انہیں راہ فرار نہيں ملے گی۔