in

ایم فل،پی ایچ ڈی کےداخلوں میں بےظابطگیوں کاانکشاف

Karachi University

جامعہ کراچی انتظامیہ نے 18 جولائی (بروز اتوار) کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں ایم سی کیوز کے پیپرز میں درست جوابات کو ’بولڈ الفاظوں‘ میں پرنٹ کردیا۔

جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں ٹیسٹ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا، یہ پرچہ پر مشتمل تھا جس میں سے طلباء و طالبات کو درست جوابات کا انتخاب کرنا تھا تاہم جرمیات کےایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے پرچہ میں درست جوابات پہلے ہی بولڈ کر کے واضح کردئیے گئے۔

اس موقع پر ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی احمد منیب کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نئے ناموں کے ساتھ وہی پرانی پالیسز جاری رکھے ہوئے ہے اور فیسوں میں ہوش ربا اضافے کے جواز میں  یہ دعوی کررہی ہے کہ طلبہ و طالبات کو اس اضافے کے نتیجے میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، مگر صد افسوس کہ جامعہ انتظامیہ بہترین سہولیات کے برعکس ضروری سہولیات فراہم کرنے میں بھی ناکام ہے۔

 ترجمان اسلامی جمعیت طلباء جامعہ کراچی نے کہا کہ گزشتہ برس بھی ایم فل اور پی-ایچ-ڈی کے داخلوں میں من پسند طلبہ و طالبات کو داخلوں سے نوازا گیا تھا۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بےضابطگیوں کا فی الفور حل نکالا جائے اور طلبہ و طالبات سے لی جانے والی بھاری فیسوں کے عوض بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Foreign Office

افغان سفیرکی بیٹی پرحملہ:پاکستان نےبھارتی بیانیہ مسترد کردیا

معروف پاکستانی ماڈل کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئی

معروف پاکستانی ماڈل کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئی