in

لکی مروت:نامعلوم افراد کی فائرنگ،عوام میں خوف و ہراس

لکی مروت:نامعلوم افراد کی فائرنگ،عوام میں خوف و ہراس

سیاحتی مقام نہرغاڑہ میں ہزاروں افراد سیر و تفریح کے لیے آئے ہوئے تھے

لکی مروت میں منچلوں نے سرعام قانون توڑ کر سیاحوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔

لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں عید کے پہلے روز سیاحتی مقام نہرغاڑہ میں  ہزاروں افراد سیر و تفریح کے لیے آئے ہوئے تھے۔ اس دوران منچلے نوجوانوں نے خود کار اسلحے سے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلحے کا رخ عوام کی طرف کرکے انتہائی خطرناک انداز میں فائرنگ کی گئی۔ وہاں موجود افراد نے خوف کےعالم میں بھاگ کر جانیں بچائیں۔

فائرنگ کرنے والے نوجوان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے کافی دیر تک فائرنگ کرتے رہے۔ فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل بھی کی گئی۔ ابھی تک کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں آئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کوئلے کی قیمت میں اضافہ

فحش فلمیں بنانے کا الزام شلپا شیٹھی کے شوہر 23 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

فحش فلمیں بنانے کا الزام شلپا شیٹھی کے شوہر 23 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے