in

کروناوائرس: مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ تین صفر ہوگئی

کروناوائرس: مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ تین صفر ہوگئی

عید کے پہلے دن کرونا وائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 2ہزار158 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ملک میں کرونا سے مجموعی اموات 22 ہزار928 ہوگئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34ہزار216 افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 2 ہزار158 کا نتیجہ مثبت نکلا۔

ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ تین صفر ہے۔ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 52 ہزار752 ہوگئی ہے اورمجموعی کیسز 9 لاکھ 98 ہزار609 ہوگئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن سنٹرز آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں اور شہریوں کی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو فوری طور پر نکالنے سے معذرت اہم وجہ بھی بتا دی 

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو فوری طور پر نکالنے سے معذرت اہم وجہ بھی بتا دی 

دنیا کی مہنگی ترین موم بتی فروخت کیلئے پیش قیمت صرف ساڑھے چار لاکھ روپے 

دنیا کی مہنگی ترین موم بتی فروخت کیلئے پیش قیمت صرف ساڑھے چار لاکھ روپے