in

ملک بھرمیں عید الاضحی مذہبی عقیدت واحترام سےمنائی جارہی ہے

ملک بھرمیں عید الاضحی مذہبی عقیدت واحترام سےمنائی جارہی ہے

پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے، سنت ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانی بھی جاری ہے۔

کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور ، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر حکومت کی لوگوں کو ماسک پہن کر مسجد آنے اور سماجی فاصلہ رکھ کر نماز ادا کرنے کی ہدایات پر عمل نہ ہونے کے برابر تھا۔

اجتماعات میں بچے اور معمر افراد بھی آئے، لوگ گلے مل کر مبارک باد دیتے رہے۔

کوئٹہ شہر اور گردونواح میں 400 سے زائد مقامات پر نمازِ عید کے اجتماعات کیے گئے، جب کہ نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع عیدگاہ طوغی روڈ پر ہوا۔

کوئٹہ میں عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جب کہ عید کے اجتماعات میں عوام کی جانب سے کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی گئی۔

کراچي میں ناظم آباد عيد گاہ ميں عيدالاضحی کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع ہوا، جہاں مفت تقی عثمانی امامت میں نماز عيد ادا کی گئی۔ منبر سے ماسک پہننے اور ایس او پیز پرعملدرآمد کی تاکید کی گئی۔

پشاور کی مختلف مساجد میں عیدالاضحٰی کے موقع پر نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے، نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہوا۔ عید کی نماز کے بعد ملکی ترقی و سلامتی کے لیے د عائیں مانگی گئیں جبکہ نماز کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور ذبح کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے نمازِ عید آبائی علاقے لنڈی کوتل میں ادا کی۔

اسلام آباد میں بھی چھوٹٰی بڑی مساجد ميں نماز عيد ادا کی گئیں۔ سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کی فيصل مسجد ميں نماز عيد الاضحی ادا کی۔ سينيٹر فيصل جاويد، پی پی رہنما رحمان ملک، اسپيکر اور ڈپٹی اسپيکر قومی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزير مملکت اطلاعات فرخ حبيب نے فيصل آباد ميں نماز عيد ادا کی۔ ملک ميں امن و استحکام اور کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائيں کی گئيں۔ امير جماعت اسلامی سراج نے منصورہ ميں نماز عيد الاضحٰی ادا کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دربار حضرت بہاؤالدین زکریا پر نماز عيد الاضحٰی ادا کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موبائل کا تنازعہ ایک خاتون نے دوسری کی گردن کاٹ دی

موبائل کا تنازعہ ایک خاتون نے دوسری کی گردن کاٹ دی

اہم خبر: سعودی عرب کی جیلوں سےدرجنوں پاکستانی رہا

اہم خبر: سعودی عرب کی جیلوں سےدرجنوں پاکستانی رہا