in

ٹک ٹاک پاکستان میں پھر بلاک کردی گئی

ٹک ٹاک پاکستان میں پھر بلاک کردی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ایک بار پھر موبائل ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کردیا ہےْ

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔ ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا گیا ہے۔ کارروائی نامناسب مواد کی مستقل موجودگی پر کی گئی ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹک ٹاک نامناسب مواد کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ایکشن لیا گیاْ۔

مجاز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف عدالتوں کی جانب سے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے احکامات آتے رہے ہیں۔ رواں سال مارچ میں عدالت نے ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی جس سے ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن تک عوام کی رسائی بلاک ہوگئی تھی۔

بعدازاں یکم اپریل کو عدالت نے پابندی ہٹا دی تھی ساتھ ہی پی ٹی اے کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی کہ کوئی بھی غیر اخلاقی اور نامناسب مواد اس ایپلیکیشن پر اپلوڈ نہیں کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبر: سعودی عرب کی جیلوں سےدرجنوں پاکستانی رہا

اہم خبر: سعودی عرب کی جیلوں سےدرجنوں پاکستانی رہا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام 

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام