in

عیدالاضحی اور مون سون بارش کے سلسلے میں انتظامات مکمل

عیدالاضحی اور مون سون بارش کے سلسلے میں انتظامات مکمل

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے عیدالاضحیٰ اور مون سون بارشوں کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرلئے۔

ایم ڈی زبیر احمد چنہ نے لینڈ فل سائٹ جام چاکرو اور گوند پاس کا دورہ کرکے کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری شہباز طاہر و دیگر افسران موجود تھے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق کراچی میں جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مدفون کرنے کیلئے ٹرینچز بنائی گئی ہیں، عیدالاضحی اور مون سون بارش کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، عیدگاہوں و مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤ کا کام جاری رہے گا۔

ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر گلی محلوں کے پوائنٹس، کلیکشن پوائنٹس اور ٹرینچز میں چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے گا، چائنیز کنٹریکٹرز نے ایم ڈی کی ہدایت پر عیدالضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے اضافی گاڑیوں اور عملے کے انتظامات یقینی بنائے ہیں، اس کے علاوہ یو سی کی سطح پر کلیکشن پوائنٹس پر کیمپ لگا دئیے گئے ہیں۔

دریں اثناء متوقع بارش میں ٹیمیں آلائشیں، کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ بروقت پانی کی نکاسی کا کام بھی انجام دیں گے، شکایتی مراکز فعال رہیں گے اور ہر زون میں شکایتی مراکز بنادئیے گئے ہیں، شکایات کیلئے سالڈ ویسٹ کے ہیڈ آفس کے مرکزِ شکایت کے نمبر 3- 99333702، واٹس اپ نمبر 1030851-0318 فعال رہیں گے، شہری اپنی شکایات موبائل ایپ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی کمپلینٹ کراچی) پر بھی درج کرا سکتے ہیں جبکہ شکایتی مراکز اور کلیکشن پوائنٹس کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی فراہم کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھائی نے نوکری نہ چھوڑنے پر بہن کو قتل کردیا

بھائی نے نوکری نہ چھوڑنے پر بہن کو قتل کردیا

شلپا شیٹی کے شوہر کے خلاف فحش فلمیں بنانے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ایسا انکشاف کہ اداکارہ کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

شلپا شیٹی کے شوہر کے خلاف فحش فلمیں بنانے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ایسا انکشاف کہ اداکارہ کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی