in

فرخ حبیب کا نواز شریف پر سنگین الزام

فرخ حبیب کا نواز شریف پر سنگین الزام

مودی کے ذریعے عمران خان کافون ہیک کرانیکی کوشش ہوئی

وزير مملکت برائے اطلاعات فرخ حبيب نے سابق وزیراعظم پر بڑا الزام لگادیا۔ کہتے ہیں کہ نواز شريف نے نریندر مودی کے ذريعے عمران خان کا فون ہيک کرانے کی کوشش کی۔ سوال اٹھايا کہ مودی کو اس وقت کے اپوزيشن ليڈر عمران خان کے ڈيٹا تک رسائی کا کيا فائدہ ہوتا، پی پی پی رہنماؤں کے فون ہيک کرنے کی کوشش کيوں نہيں ہوئی، سياستدانوں اور ججز کے فون ٹيپ کرنا نواز شريف کی تاريخ رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی حکومت نے اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر کے ذریعے بھارتی صحافیوں اور اپوزیشن لیڈرز اور تاجروں سمیت دیگر اہم شخصیات کی جاسوسی کروائی، جس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت کئی ممالک کی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر عمران خان کا فون ہیک کرانے کا الزام لگادیا۔ رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مودی کے ذريعے عمران خان کا فون ہيک کرانے کی کوشش کی گئی، بھارتی وزیراعظم کو پاکستان کے اپوزيشن رہنماء کے ڈيٹا تک رسائی کا کيا فائدہ ہوتا؟، انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلزپارٹی رہنماؤں کے فون ہيک کرنے کی کوشش کيوں نہيں ہوئی؟۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ عمران خان نے نواز حکومت کو ٹف ٹائم ديا ہوا تھا، فون ٹيپ کرنا نواز شريف کی تاريخ رہی ہے، نواز شريف سياستدانوں اور ججز کے فون ٹيپ کراتے رہے ہيں، مريم نواز بتائيں کہ فون ہيکنگ سے نواز شريف کا کيا تعلق ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عید قربان پر انا، اکڑ، جلن، نفرت بھی قربان کریں

عید قربان پر انا، اکڑ، جلن، نفرت بھی قربان کریں

براڈپیک سرکرنیوالا کوہ پیماواپس آتے ہوئے کھائی میں گرکر ہلاک

براڈپیک سرکرنیوالا کوہ پیماواپس آتے ہوئے کھائی میں گرکر ہلاک