in

براڈپیک سرکرنیوالا کوہ پیماواپس آتے ہوئے کھائی میں گرکر ہلاک

براڈپیک سرکرنیوالا کوہ پیماواپس آتے ہوئے کھائی میں گرکر ہلاک

دنیا کی بلند ترین 14 چوٹیوں کو سر کرکے دنیا کے پہلے کوہ پیما بننے کا اعزاز حاصل کرنے کے کچھ دنوں بعد جنوبی کورین کوہ پیما کم ہانگ بن براڈ پیک سے واپسی کے دوران کھائی میں گرگئے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ آٹھ ہزار 51 میٹر بلند براڈ پیک کی چوٹی سر کرکے واپسی کے دوران کم ہانگ گہری کھائی میں گرگئے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

براڈ پیک دنیا کی آٹھ ہزار سے زائد بلندی والی چوٹیوں میں سے 12 ویں نمبر پر ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے کرار حیدری کے مطابق کم ہانگ براڈ پیک کی چوٹی پر پہنچنے کے بعد دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے ان چنیدہ کوہ پیماؤں میں شامل ہوگئے۔

حیدری کے مطابق براڈ پیک کی چوٹی سے واپسی کے دوران کم ہانگ چین کی سائیڈ پر کھائی میں گرگئے۔ انہوں نے بتایا کہ کم ہانگ دنیا کے پہلے کوہ پیما تھے جنہوں نے معذوری کے باوجود دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ کم ہانگ 1991ء میں الاسکا میں ماؤنٹ ڈینالی سر کرتے ہوئے اپنی دونوں ہاتھوں کی انگلیوں سے محروم ہوگئے تھے۔

ایک سینیئر حکومتی اہلکار صفت خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ بہت کم امکان ہے کہ کم ہانگ بن چوٹی سے گرنے کے بعد سخت موسمی حالات میں زندہ رہ سکیں، خدشہ ہے کہ وہ مر گئے ہوں گے، کیونکہ اتنی بلندی سے گر کر زندہ رہنا ممکن نہیں ہے۔

ان کے مطابق کم ہانگ براڈ پیک سے نیچے آرہے تھے کہ ان کا پیر پھسل گیا اور وہ نیچے کھائی میں گرگئے۔ ’غالب امکان یہی ہے کہ وہ چین کی سائیڈ پر گر گئے ہیں‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فرخ حبیب کا نواز شریف پر سنگین الزام

فرخ حبیب کا نواز شریف پر سنگین الزام

بھابھی کی تین سال تک آبرو ریزی کرنے والے دیور کے خلاف مقدمہ درج

بھابھی کی تین سال تک آبرو ریزی کرنے والے دیور کے خلاف مقدمہ درج