in

کراچی:گھروں کی چھتوں پر قربانی کے جانور پالنے پر پابندی عائد

کراچی:گھروں کی چھتوں پر قربانی کے جانور پالنے پر پابندی عائد

کرين سے اتارنا غیر قانونی قرار

سماء کی رپورٹ پر محکمہ لائیواسٹاک نے ايکشن لیتے ہوئے گھروں کی چھتوں پر جانور پالنا اور کرين سے اتارنا غیر قانونی قرار دے دیا۔

کراچی میں گھروں کی چھتوں پر قربانی کے لیے جانور پالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ لائيو اسٹاک نے کرین سے جانوروں کو اتارنے کے عمل کوغیرقانونی قرار دے ديا اور اس سلسلے میں کشمنر کراچی کو خط بھی لکھ ديا ہے۔

مقامی انتظامیہ کو لکھے گئے گئے خط ميں لکھا گيا ہے کہ قربانی کے جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔جانوروں کواذیت دینا 1990کے قانون کے تحت جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

چھت پرپالےگئےقربانی کے جانورکرین سے اتارتے ہوئے اکثرو بیشترجانور زخمی ہوجاتے ہیں۔ کراچی میں گزشتہ برس ایک بيل کرین سے اتارتے ہوئے اونچائی سے زمین پرگر کر مرگيا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور:ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےعید پر گلی محلوں کوصاف رکھنےکاعزم ظاہرکردیا

لاہور:ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےعید پر گلی محلوں کوصاف رکھنےکاعزم ظاہرکردیا

کیا ہیراپھیری 3 بنائی جارہی ہے؟

کیا ہیراپھیری 3 بنائی جارہی ہے؟