in

کروناوائرس:مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی

کروناوائرس:مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں 37 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ ان میں سے22 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

این سی او سی کے مطابق 24  گھنٹوں میں 2 ہزار 145 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 17 اموات، پنجاب میں11  اموات ہوئیں۔خیبر پختون خوامیں 5 ،گلگت بلتستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 805 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد49 ہزار 929 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 95 ہے۔کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے۔  اس وقت 2 ہزار 896 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں 22 فیصد، ملتان میں 15 فیصد، پشاور میں 14 فیصد، لاہور میں 20 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔مظفر آباد میں 28 فیصد، ایبٹ آباد میں 28 فیصد، کراچی میں 45 فیصد اور گلگت میں 47 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قصائی عید کے3 دنوں میں کتنا کمالیتے ہیں؟:

قصائی عید کے3 دنوں میں کتنا کمالیتے ہیں؟:

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیٹرول کی قلت

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیٹرول کی قلت