in

پورے کراچی سے کچرااٹھانے کاکام سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکے سپرد

پورے کراچی سے کچرااٹھانے کاکام سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکے سپرد

حکومت سندھ نے کراچی کے مزید دو اضلاع وسطی اور کورنگی سے کچرا اٹھانے کا کام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے حوالے کردیا۔

اب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کے تمام اضلاع شرقی، غربی، ملیر، جنوبی، وسطی اور کورنگی سے کچرا اٹھانے کی ذمہ داری ہوگی۔

سندھ حکومت کے تحت کورنگی اور سینٹرل  اضلاع سے 3 ہزار 500 ٹن کچرا اٹھانے، انہیں  ٹھکانے لگانے کیلئے چینی اور ہسپانوی فرموں کے ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن کے دو الگ الگ معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے کے تحت چینی فرم کچرے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے 40 میگاواٹ کا پلانٹ لگائے گی اور کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ  کے تحت ایک اور مشینری پلانٹ بھی قائم کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت چینی کمپنی میسرز گنسو اور ہسپانوی فرم میسرز اربسر کے عہدیداروں کے ساتھ  وزیراعلیٰ ہاؤوس میں  ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جہاں 10 سالہ آپریشن کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے، جس کے تحت اگست میں کچرا اٹھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چین کے قونصل جنرل مسٹر لی بیجیان، کمشنر کراچی نوید شیخ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد چاچڑ، سی ای او ہسپانوی فرم اربسر جمائم مارٹن، چینی فرم گنسو کے سی ای او مسٹر لیو ڈونگوی، سی ای او گنسو پاکستان مسٹر لیو تاؤ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

میسرز اربسر۔ڈائیوو پاکستان (جوائنٹ وینچر) ضلع وسطی جبکہ میسرز گنسو کنسٹرکشن ہیوی انڈسٹری ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ضلع جنوبی سے کچرا اٹھانے کی ذمہ دار ہوگی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع کورنگی میں روزانہ 1920 ٹن کوڑا کرکٹ پیدا ہوتا ہے، چینی فرم یہاں 2 ہزار سینیٹری ورکرز کو تعینات کرے گی اور ضلع میں 500 سینیٹری مشینری کو موبیلائز کرے گی تاکہ کچرے کو روزانہ کی بنیاد پر لینڈ فل سائٹس پر جمع اور پھینکا جا سکے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا کے پاس علاقے کی صفائی کیلئے ایک خاص میکنزم  ہوگا، کمپنی ضلع میں ایک شکایتی سیل کا قیام عمل میں لائے گی جہاں عوامی شکایات وصول کرکے ان کا تصفیہ کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کی جاسوسی کا بھی انکشاف

وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کی جاسوسی کا بھی انکشاف

گھر سے نکالی گئی بوڑھی ماں گلی میں دم توڑ گئی

گھر سے نکالی گئی بوڑھی ماں گلی میں دم توڑ گئی