نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چین سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین اتوار کو پاکستان پہنچے گی۔
قومی وزارت صحت کا اس سے قبل کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پاکستان لانے والا طیارہ ہفتہ نکلے گا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ویکسین ذخیرہ کرنے، تقسیم اور دیگر انتظامات کیلئے تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں، تمام صوبوں کو پہلی قسط کی فراہمی کیلئے ابتدائی لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔
قومی وزارت صحت کے حکام نے جمعرات کو بتایا تھا کہ چین پاکستان کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی 5 لاکھ خواریں عطیہ کررہا ہے، جو صرف صف اول کے طبی عملے کو لگائی جائے گی، ویکسینیشن کا عمل آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر پہلے ہی پاکستان میں کووڈ 19 کیخلاف ویکسینیشن کے پلان کی تفصیلات جاری کرچکا ہے۔
این سی او سی صوبائی اور ضلعی سطح پر قائم اے وی سی (ایڈلٹ ویکسینیشن سینٹرز) سے رابطہ رکھے گا۔