in

افغان سفیرکی بیٹی کامبینہ اغواء، تحقیقات مکمل کرلیں، وزیرداخلہ

افغان سفیرکی بیٹی کامبینہ اغواء، تحقیقات مکمل کرلیں، وزیرداخلہ

منصوبے کے تحت ایسے واقعات کرائے جارہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں افغان سفير کی بیٹی کے مبینہ اغواء کی تحقيقات مکمل کرليں، تمام ويڈيو، ٹيکسياں اور ڈرائيور ہمارے پاس ہيں، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ايسے واقعات کرائے جارہے ہيں۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 ميں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں تعیناتی افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور تشدد کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں، وزيراعظم نے تحقيقات جلد مکمل کرنے کی ہدايت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چاروں ڈرائيور، ويڈيوز اور ٹيکسياں ہمارے پاس ہيں، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ايسے واقعات ہورہے ہيں، فيٹف اجلاس سے پہلے لاہور ميں دھماکا ہوا تھا۔

اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو جمعہ کے روز مبینہ طور پر اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور چند گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مونس الٰہی وفاقی وزیر بن گئے، عہدے کا حلف اٹھالیا

مونس الٰہی وفاقی وزیر بن گئے، عہدے کا حلف اٹھالیا

تیرہ سالہ مغویہ کے زبردستی نکاح کی کوشش، پڑوسی گرفتار

تیرہ سالہ مغویہ کے زبردستی نکاح کی کوشش، پڑوسی گرفتار