in

اہم خبر:کراچی میں کروناکیسز کی شرح 23فیصد تک پہنچ گئی

اہم خبر:کراچی میں کروناکیسز کی شرح 23فیصد تک پہنچ گئی

انیس جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح تیزی سے بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 30 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران دو ہزار 452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 22ہزار 811 ہوگئیں۔

کراچی ميں مثبت کرونا کيسز کی شرح 23 فيصد تک جا پہنچی، محکمہ صحت نے 10 روز کيلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجويز دیدی۔ سندھ کرونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جبکہ لاہور ميں ڈيلٹا ويريئنٹ کے 50 سے زائد کيسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کيا جائے گا، عازمين حج نماز فجر کی ادائيگی کے بعد منیٰ سے ميدان عرفات روانہ ہونے لگے جبکہ مسجد نَمرہ ميں خطبہ حج ديا جائے گا۔ کرونا کے باعث اس سال سعودی عرب ميں مقيم 60 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کررہے ہيں۔

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا، 200 ہنرمندوں نے تبدیلی کے عمل میں حصہ لیا جبکہ 670 کلو خالص سونا اور ریشم استعمال کیا گیا اور اس کی تیاری پر 20 لاکھ ریال سے زیادہ لاگت آئی۔ غلاف کعبہ کی اونچائی 14 اور لمبائی 47 ميٹر ہوتی ہے۔

افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال  پروزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح پر مشاورت کا فیصلہ کرليا۔ افغان حکومت اور طالبان کے درميان جنگ بندی پر اتفاق نہيں ہوسکا۔ دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درميان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا جس میں افغان تنازع کے فوری حل کے ليے فریقین کا مذاکراتی عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کی خبر ميں صداقت نہيں۔

دوسری جانب افغانستان ميں طالبان کی پيش قدمی جاری جاری ہے، جنرل رشيد دوستم کے آبائی شہر کے دروازے پر پہنچ گئے، لغمان ميں افغان فوج نے ہتھيار ڈال ديے۔

افغان سفير کی بيٹی پر تشدد کرنے والے نہيں بچيں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ ملزمان کی تلاش تیز کردی ہے۔ وزير داخلہ شيخ رشيد کا کہنا ہے کہ افغان سفیر اور داسو ڈیم پر چینی باشندوں کی ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں، سی پیک اور پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔

دوسرے ٹی20 میچ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ فيصلہ کن ميچ کل کھيلا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ن ليگ کی مہم کےباعث وزيراعظم کوآزاد کشمير آناپڑا، مريم نواز

ن ليگ کی مہم کےباعث وزيراعظم کوآزاد کشمير آناپڑا، مريم نواز

LPG gas cylinder

تین روزمیں ایل پی جی کی قیمتوں میں تیسری باراضافہ