in

سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو کراچی میں انتقال کرگئے

Mumtaz Bhutto

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ترجمان ابراہیم ابڑو کے مطابق ممتاز بھٹو کا انتقال کراچی ميں انکی رہائش گاہ پر ہوا۔ ممتاز بھٹو کچھ عرصے سے علیل تھے۔

ممتاز بھٹو سابق وزيراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھی تھے۔

سابق گورنر سندھ 28نومبر 1933 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ ممتاز بھٹو پیپلز پارٹی کے بانی ممبر اور پرنسپل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر بھی رہے جبکہ 1965 میں پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

مرحوم ممتاز بھٹو 22دسمبر 1971 سے 20اپریل 1972 تک سندھ کے آٹھویں گورنر رہے جبکہ یکم مئی 1972 سے 20دسمبر 1973 تک سندھ کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔

آصف علی زرداری سے اختلافات کے باعث انہوں نے پیپلزپارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے 1989 میں اپنی نئی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ بنائی اور 2017 میں انہوں نے ایس این ایف کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کردیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:پاکستانی لڑاکا طیارے میراج کی برطانوی ایئرشو میں شرکت

ویڈیو:پاکستانی لڑاکا طیارے میراج کی برطانوی ایئرشو میں شرکت

حیدرآباد:بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

حیدرآباد:بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار