in

نیب بزنس مین کے کیس نہیں دیکھ سکتا،سلیم مانڈوی والا

نیب بزنس مین کے کیس نہیں دیکھ سکتا،سلیم مانڈوی والا

ایک مہینےپہلےترمیم لانادرست فیصلہ نہیں

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سليم مانڈوی کا کہنا ہے کہ وہ نہيں چاہتے کہ چيئرمين نيب استعفی ديں،تاہم نیب کو کسی مالی يا ٹھيلے والے کے اکاؤنٹ پر اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔

 ہفتے کوکراچی چیمبر آمد پر میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پی پی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب بزنس مینوں کی حراسگی بند کرے۔ بینک کے صدر بھی اس صورت حال سے پریشان ہیں۔ اگر کسی چھولے والے کا اکاونٹ ہے، تو آپ کو اس میں کیا مسئلہ ہے؟۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میرے پاس نیب سے متعلق بہت شکایات آتی ہیں، نیب کو پرائیوٹ سیکٹر کی طرف نہیں آنا چاہیے۔ نیب کی مداخلت پرنہ کوئی خرید و فرخت کرے گا نہ پیسے بینک میں رکھے گا، زیرو ریٹنگ کا معاملہ حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ کی بریفننگ کون عدالت کو دے گیا، بینک میں کھلنے والا کوئی اکاؤنٹ جعلی نہیں ہوتا، سسٹم کی خرابیاں ہیں انہیں درست کریں۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق ڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے ایک مہینے پہلے ترمیم لانا درست فیصلہ نہیں، ترامیم راتوں رات نہیں ہوتیں اس پر بحث ہوتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی سی بی کاکھلاڑیوں کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

پی سی بی کاکھلاڑیوں کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

ٹیسٹ رینکنگ:بابراعظم کی تنزلی،فواد کی ترقی

ٹیسٹ رینکنگ:بابراعظم کی تنزلی،فواد کی ترقی