in

قانون کی حکمرانی، ملک کے مستقبل کیلئے جہاد کررہے ہیں،وزیراعظم

قانون کی حکمرانی، ملک کے مستقبل کیلئے جہاد کررہے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا نظام انصاف طاقتوروں کو نہیں پکڑسکتا، طاقتوروں کو قانون کے نیچے لانے اور ملک کے مستبقل کیلئے ہم اس وقت جہاد کررہے ہیں۔

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس میں غریب اور امیر کیلئے الگ الگ قانون ہو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کسی خوشخال معاشرے میں یہ نہیں ہوتا کہ ایک شخص کو عدالت جیل میں ڈال دیں اور وہ جھوٹی میڈیکل رپورٹس دکھاکر باہر چلا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے برطانیہ جانے کیلئے معصوم شکل بناکر ایسی اداکاری کی جو بالی ووڈ میں بھی کوئی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرا پیسہ اور جائیدادیں بیرون ملک ہوتیں تو کبھی امریکا کو ’’ایبسولوٹلی ناٹ‘‘ نہیں کہہ سکتا تھا، میں بھی باقی حکمرانوں کی طرح کہتا کہ آپ ڈرون حملے کریں اور میں مذمت کروں گا، لیکن میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے اس لئے ملک کیلئے اسٹینڈ لے سکتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے نوجوان کبھی ایک ڈرپوک اور بزدل شخص کو ووٹ نہیں دے سکتے، اپنے ذہن میں ڈال دو کہ جس لیڈر کا پیسہ اور جائیداد ملک سے باہر ہوں وہ کبھی ملک کیلئے اسٹینڈ نہیں لے سکتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو ڈاکو کہہ رہے ہیں کہ ہم آج حکومت گرائیں گے، کل گرائیں گے، وہ عمران خان سے صرف ایک چیز مانگ رہے ہیں اور وہ ہے این آر او۔

عمران خان کہتے ہیں کہ قومیں تب بنتی ہیں جب مفادات پر نظریہ مقدم آجاتا ہے اور ریاست مدینہ کی بنیاد بھی ایک نظریے کی بنیاد پر رکھی گئی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک سارے آزاد کشمیر کے لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دیں گے جس سے وہ 10 لاکھ روپے تک علاج مفت کرسکیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں

اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں

سینئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں

سینئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں