in

چمن:پاک افغان سرحد پیدل عبور کرنے والوں کیلئے کھول دی گئی

چمن:پاک افغان سرحد پیدل عبور کرنے والوں کیلئے کھول دی گئی

چمن پاک افغان بارڈر کو پیدل چلنے والوں کے لیے دوبارہ عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

ہفتے کوسکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ افغانستان کے سرحدی شہر اسپن بولدک میں افغان طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث سکیورٹی خدشات کی وجہ سے  پاک افغان سرحد کوعارضی طور پر بند کیا گیا ۔

اس دوران سرحد کے دونوں جانب مسافروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور گرم موسم کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتے کوپاکستانی حکام نے سرحد پر افغان طالبان سے رابطہ کرکے خیرسگالی کے جذبے کے تحت مسافروں کے لئے چمن پاک افغان بارڈر کو عارضی طورپر پیدل چلنے والوں کے لئے کھول دیا ہے۔

سرحد کھلنے سےپھنسے ہوئے مسافروں کی پیدل آمدورفت شروع ہوگئی ہے تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث دطرفہ تجارت بدستور معطل رہے گی اور سرحد پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات بدستوربرقرار رہیںگے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’ میں کمرے میں سکرپٹ پڑھ رہی تھی کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھے چھونا شرو ع کر دیا اور ۔۔بھارت کی معروف ادکارہ ’ آرادھنا شرما ‘ نے زندگی کا سب سے خوفناک واقعہ سنا دیا 

’ میں کمرے میں سکرپٹ پڑھ رہی تھی کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھے چھونا شرو ع کر دیا اور ۔۔بھارت کی معروف ادکارہ ’ آرادھنا شرما ‘ نے زندگی کا سب سے خوفناک واقعہ سنا دیا 

کراچی:قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے حکمت عملی تیار

کراچی:قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے حکمت عملی تیار