in

سندھ میں میٹرک اورانٹرکےامتحانات کی تاریخوں کا اعلان

سندھ میں میٹرک اورانٹرکےامتحانات کی تاریخوں کا اعلان

یکم فروری بروزپیرسےکھولنےکےفیصلے کی توثیق

سندھ کےمحکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے یکم فروری بروز پیرسے کھولنےکےفیصلے کی توثیق کردی ہے۔ اسکولوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولنےکی ہدایت کی گئی ہے۔سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال بغیرامتحانات کےطلباءکوپاس نہیں کیاجائےگا۔15اکتوبر2021سےپہلےکوئی یونیورسٹی اورکالج اپنےداخلےشروع نہیں کرےگا۔

ہفتے کووزيرتعليم سندھ سیدغنی کی زيرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس کراچی میں ہواجس میں صوبےکےتعلیمی بورڈزکےچیئرمینز،سیکریٹری کالجز ودیگر نے شرکت کی۔سندھ بھرکے تمام اسکول یکم فروری سےکھولنےکافيصلہ کیا گیا ہے۔

امتحانات سےمتعلق فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک کےامتحانات یکم جولائی 2021 سے 15 جولائی کو ہوں گے۔انٹر کے امتحانات 28 جولائی 2021 سے 16 اگست تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عملی امتحانات جون میں لیے جائینگے۔ سندھ کےتمام بورڈز کو امتحانات کےنتائج90روزمیں تیارکرکےدینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ رواں برس تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہونگی اورصوبے میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا۔امتحانات میں ایم سی کیوز کو 50 فیصد کردیا گیا ہے۔3 گھنٹے کے بجائے امتحانات کا دورانیہ اب 2 گھنٹےہوگا۔30 فیصد طویل اور20 فیصد مختصر سوالات دیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات کے دوران کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا اوران پرعمل درآمد کےلیےضلعی انتظامیہ سےمدد طلب کی جا سکتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی ٹیسٹ میں کامیابی، ٹیم ورک کانتیجہ ہے، انضمام الحق

کراچی ٹیسٹ میں کامیابی، ٹیم ورک کانتیجہ ہے، انضمام الحق

پی سی بی کا صحافیوں کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پی سی بی کا صحافیوں کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ