in

کراچی: مدرسے کااستاد طالبعلم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار

FSD child abuse

لاہور کے بعد کراچی میں بھی ایک مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کے الزام میں پولیس نے جمعرات کو ایک استاد کو گرفتار کرلیا۔

چند روز قبل لاہور میں ایک مدرسے کے استاد کی ایک طالبعلم کے ساتھ نازیبا ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد عزیز الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کو 15 ہیلپ لائن مددگار پر مدرسے کے 14 سالہ طالبعلم کے والد کی شکایت موصول ہوئی، انہوں نے پولیس کو بتایا کہ بچے کے استاد نے اس کے ساتھ بدفعلی کی ہے۔

مددگار 15 کی ٹیم سکھن پولیس کے ہمراہ بھینس کالونی کے علاقے محمود آباد میں واقع جامعہ حفصہ اسلامیہ پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سکھن پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 377 اور 511 کے تحت ایف آئی آر نمبر 2020/291 درج کرلی۔

متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ اس کے استاد توحید جان نے چھٹی سے کچھ دیر پہلے اسے واش روم صاف کرنے کا کہا، جب وہ صفائی کرنے گیا تو استاد بھی پیچھے سے آگیا اور دروازہ بند کردیا۔

لڑکے نے مزید بتایا کہ استاد نے زبردستی میرے کپڑے اتار دیے، میں نے اپنا بچاؤ کرنے کی کوشش کی، جس پر استاد نے مارنے کی دھمکی دی۔

متاثرہ لڑکے کا کہنا ہے کہ استاد نے اس حوالے سے خاموش رہنے کا کہا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جب وہ بلائے اسے آنا ہوگا۔

سکھن پولیس کے انویسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر لانگ خان نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طبی معائنے کیلئے متاثرہ لڑکے اور ملزم کو جناح اسپتال بھیجا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صدر مملکت عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا

صدر مملکت عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا

گھربکنے سےبچانے کیلئےخاتون نےشوہرکےہاتھوں جان گنوا دی

گھربکنے سےبچانے کیلئےخاتون نےشوہرکےہاتھوں جان گنوا دی