in

شون سرکل کےاطراف میں قائم گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش کا کام شروع

شون سرکل کےاطراف میں قائم گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش کا کام شروع

کراچی کے علاقے کلفٹن میں شون سرکل اور اس کے اطراف کے علاقے کو خوبصورت بنانے اور سبزے میں اضافے کیلئے ضلعی انتظامیہ جنوبی کی جانب سے پلاننگ شروع کردی گئی ہے۔ 

اس دوران کے پی ٹی انڈر پاس کے قریب گرین بیلٹ کے علاقے کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے مر حلہ وار گرین بیلٹ کی صفائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ جنوب ، میونسپل کارپوریشن کے انجینیرز اور محکمہ پارکس کے مشترکا تعاون سے شون سرکل کے مختلف حصوں پر کام کیا جائے گا۔

سما ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں ڈی ایم سی پارکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمر نے تزئین اور آرائش سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ محمد احمر کا کہنا تھا کہ تزئین اور آرائش کے کام کے دوران شون سرکل کے چار تکون کی خوبصورتی، فینسی لائٹس  اور مزید پودے لگائے جائیں گے۔ محمد احمر کے مطابق شون سرکلر کی خوبصورتی نکھارے کیلئے یہاں یادگار بھی بنائی جائے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ شون سرکل کے چاروں تکون کے پی ٹی انڈر پاس کے دونوں اطراف میں آغا سپر مارکیٹ اور سیلانی راؤنڈ آباؤٹ پر ہیں۔ اس پر تقریباً 8 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ کام ایک ماہ قبل شروع کیا گیا ہے، جو 6 ماہ میں مکمل ہوگا۔

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شون سرکلر کے تکون کی ڈیزائننگ کیلئے آرکیٹیکٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جو اس کے ڈیزائن تیار کریں گے۔ بیلٹ کی صفائی پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

محمد احمر نے مزید بتایا کہ بینظر پارک کے قریب بوٹ بیسن کی گرین بیلٹ کو بھی خوبصورت اور صاف کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ اس دوران گرین بیلٹ کے علاقے کو مزید وسعت نہیں دی جائے گی بلکہ جتنا علاقہ گرین بیلٹ پر مشتمل ہے صرف اسی کی بحالی اور خوبصورت بنانے کا کام کیا جائے گا۔ انتظامی کام کے دوران ٹریفک رواں دواں رہے گا اور ٹریفک کی روانگی میں کوئی خلل نہیں پڑے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خیبر:مذہبی گروپ کا موسیقی، ویڈیو سازی پر ایکشن لینےکااعلان

خیبر:مذہبی گروپ کا موسیقی، ویڈیو سازی پر ایکشن لینےکااعلان

ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج