in

بھارت کوکافی عرصےسےمہذب پڑوسی بن کررہنےکاکہہ رہےہیں،عمران خان

بھارت کوکافی عرصےسےمہذب پڑوسی بن کررہنےکاکہہ رہےہیں،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو کب سے کہہ رہے ہیں کہ مہذب پڑوسی بن کر رہے۔

تاشقند میں بھارتی خبررساں ادارے کے نمائندے نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں؟۔ اس پر وزیراعظم نے برجستہ جواب دیا کہ بھارت سےتوکب سےکہہ رہے ہیں کہ  مہذب پڑوسی بن کررہيں لیکن کیا کريں راستے میں آر ايس ايس کا نظریہ آجاتاہے۔

 

اس موقع پر بھارتی صحافی نے عمران خان سے مزید سوال کرنے چاہے مگر وزیراعظم نے جواب دینے سے گریز کیا۔ وہاں موجود وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےبھی صحافی کو بات کرنے سے روک دیا جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے بھی بھارتی صحافی کو وزیراعظم سے دور رکھا اور مزید سوالات نہ کرنے دئیے۔

اس سے قبل جمعہ کو تاشقند میں سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خطے کی امن و سلامتی سب سے اہم ہے اورافغانستان وسطی اورجنوبی ایشیاءکےدرمیان پل کاکرداراداکرسکتاہے تاہم افغانستان میں خراب حالات میں سب سے زیادہ پاکستان متاثرہوتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے 70 ہزار جانیں قربان ہوگئیں۔طالبان سے متعلق انھوں نے کہا کہ پاکستان نےطالبان کومذاکرات کی میزپرلانےکی ہرممکن کوشش کی لیکن کسی اور نے پاکستان سے زیادہ طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانے کیلئے کردار ادا نہیں کیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں جس وقت امریکا کے زیادہ فوجی تھے تب طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر جب الزامات لگائے جاتے ہیں تو مایوسی ہوتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونیاحسین کی سالگرہ سےدلکش تصاویر

سونیاحسین کی سالگرہ سےدلکش تصاویر

journo-killed

افغان فورسز،طالبان میں جھڑپ: بھارتی صحافی دانش صدیقی جاں بحق