in

امریکی وزیرخارجہ کا شاہ محمودسےرابطہ،ڈینیئل پرل کیس پرگفتگو

امریکی وزیرخارجہ کا شاہ محمودسےرابطہ،ڈینیئل پرل کیس پرگفتگو

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور امریکا کے درمیان جامع شراکت داری سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی جانب سے جمعہ 29 جنوری کو پاکستانی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انتھونی بلنکن کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے ساتھ جامع شراکت داری کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے متمنی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی لائی جائے تاکہ افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کی راہیں ہموار ہوں۔

بات چیت میں امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈینیئل پرل کیس کے مجرمان کی سزا اور ذمہ داروں کے احتساب سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے امریکی اخبار، وال اسٹریٹ جرنل کے ساؤتھ ایشیا کیلئے انچارج اور امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کے فیصلے پر29 جنوری بروز جمعہ  نظرثانی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی، جسے آج سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ یکم فروری کو نظرثانی درخواست کی سماعت کرے گا۔

امریکا کے اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی ڈینیئل پرل کو کراچی میں جنوری سال 2002 میں اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی لاش اسی سال 2002 میں مئی میں برآمد کی گئی تھی۔

اس کیس میں پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ان میں سے 3 ملزمان فہد نسیم، شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کو قتل اور اغوا کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

چاروں ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ جب کہ استغاثہ کی جانب سے مجرموں کی سزاؤں میں اضافے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تھری ایڈیٹس سے شہرت پانیوالے اداکار شرمن جوشی کے والد انتقال کرگئے

تھری ایڈیٹس سے شہرت پانیوالے اداکار شرمن جوشی کے والد انتقال کرگئے

ٹرانس ماڈل واداکارہ رمل علی ”انتقاما” پی ٹی آئی میں شامل

ٹرانس ماڈل واداکارہ رمل علی ”انتقاما” پی ٹی آئی میں شامل