in

پاکستان میں دراندازی افغانستان کی طرف سے ہورہی،آئی ایس آئی

Faiz-Hameed-1

ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان میں کوئی دراندازی نہیں ہو رہی بلکہ حقیقت میں دراندازی افغانستان کی طرف سے ہو رہی ہے۔

جیونیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے افغانستان کی طرف سے پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان اور دیگر ممالک کے مفاد میں ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کر رہا بلکہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں تمام گروپوں کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو۔

اس سے قبل پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کو افغان سرزمین پر چمن بارڈر کی دوسری جانب فضائی آپریشن سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کردئیے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے افغان سرزمین پر کسی بھی کارروائی کو اس کا حق قرار دیا تھا۔ موجود حالات کے تناظر میں کسی بھی ممکنہ حادثہ کے پیش نظر پاکستان نے اپنی جانب حفاظتی اقدامات مکمل کیے اور یہ تمام انتظامات اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کیے گئے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان خود مختار افغان سرزمین پر کسی بھی ایکشن کے لیے خود افغان حکومت کے حق کو جائز تصور کرتا ہے۔ پاک فضائیہ نے اس حِوالے سے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی اور افغان نائب صدر کے الزامات درست نہیں ہیں۔

جمعہ کو تاشقند میں سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان سے زیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے کی امن و سلامتی سب سے اہم ہے اور افغانستان وسطی اورجنوبی ایشیاء کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے تاہم افغانستان میں خراب حالات میں سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روس کا طیارہ سائبریا میں لاپتا

روس کا طیارہ سائبریا میں لاپتا

Dollar-online_1

ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ